رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن عائشہ خان کے نکاح کی تقریب سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

نکاح کی تقریب کے دوران نکاح خواں کی جانب سے انگریزی زبان میں نکاح پڑھائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے اسے پاکستانی روایات سے ہٹ کر انداز قرار دیا، جبکہ کچھ نے دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی تنقید کی۔

رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا اور اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ بھی کوئی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی

اداکارہ کے مداح ان کی بہن کی شادی میں رمشا خان کی جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، تاہم انہوں نے نجی زندگی کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب انگریزی میں نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقیدی تبصرے سامنے آئے۔ بعض صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی انداز اختیار کرنے پر سوالات اٹھائے، جبکہ کچھ نے اسے ضرورت سے زیادہ مغربی انداز قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے دلہن کے انگریزی تلفظ پر بھی تبصرے کیے اور نکاح کی تقریب کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

editor

Related Articles