ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ رواں سال بھی قومی اعزاز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے، تاہم اب دونوں کے نام شامل نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر مختلف اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ارجن رامپال نے اچانک شادی کرلی،دلہن کون؟

رپورٹ کے مطابق رواں سال جاری کی گئی قومی اعزازات کی فہرست میں بھی دونوں اداکاروں کے نام شامل نہیں تھے، جبکہ ان کے ہم عصر اور بعض جونیئر اداکاروں، جن میں مہوش حیات اور سجل علی شامل ہیں، کو قومی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

وفاقی حکومت نے منظوری نہیں دی، وزیر ثقافت

اس معاملے پر سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے اہم انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام قومی اعزاز کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے دونوں ناموں کی منظوری نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادی ڈیانا کی موت کا راز؟ بھائی نے کتاب لکھنے کا اعلان کردیا

یہ بیان ایک تقریب کے دوران سامنے آیا، جہاں فہد مصطفیٰ کے والد اور معروف اداکار صلاح الدین تونیو بھی موجود تھے۔ نوزیر ثقافت کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی۔ کئی صارفین نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز کا حقدار قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں خدمات کے باوجود دونوں اداکار اب تک اس اعزاز سے محروم کیوں ہیں۔

دوسری جانب بعض صارفین نے قومی اعزازات کے انتخاب کے طریقہ کار اور ناموں کی منظوری کے عمل پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

editor

Related Articles