مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 26 اور 27 اگست کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اور 27 اگست کے لیے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر شہریوں کے سفری اخراجات پر پڑتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔