لاہور میں دو خواتین کی ہلاکت،فرانزک رپورٹ میں 9 اقسام کی ڈرگز کی تصدیق ہوئی،آئی جی پنجاب

لاہور میں دو خواتین کی ہلاکت،فرانزک رپورٹ میں 9 اقسام کی ڈرگز کی تصدیق ہوئی،آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ تھانہ ٹاؤن شپ لاہور کی حدود میں دو خواتین کی ہلاکت کی حتمی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے، دونوں خواتین کے نمونوں میں 9 مختلف اقسام کی ڈرگز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق رپورٹ ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، بورڈ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ دونوں خواتین کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ کے باعث ہوئی۔

حنا جاوید قتل کی

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی آر میں 3 ملزمان نامزد ہیں جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی مؤثر تفتیش نے ابتدائی طور پر خودکشی ظاہر کیے گئے واقعے کو قتل ثابت کرتے ہوئے حقائق بے نقاب کیے ہیں، کیس کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عبداللہ طاہر قتل کیس

عبداللہ طاہر قتل کیس کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،انہوں نے بتایا کہ عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث شوٹرز خیبرپختونخوا فرار ہوگئے ہیں اور ان کے موجودہ ٹھکانوں کے بارے میں تاحال حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈولفن فورس کی تنظیم نو

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ڈولفن فورس کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے اس کی تنظیم نو کی جا رہی ہے، جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول مقامی ایس ایچ اوز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کے لیے جدید الیکٹرک بائیکس کے حصول پر بھی کام جاری ہے۔

مری پولیس کو نئی موٹر سائیکلیں

عبدالکریم کے مطابق مری پولیس کو گشت اور مؤثر پولیسنگ کے لیے نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئی ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے،انہوں نے بتایا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ (IAB) کے احتسابی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ پولیس سے متعلق شکایات کی شفاف تحقیقات اور بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

editor

Related Articles