کراچی کے موبائل ڈیلرز نے ہزاروں چوری شدہ فونز پکڑوا دیے

کراچی کے موبائل ڈیلرز نے ہزاروں چوری شدہ فونز پکڑوا دیے

کراچی میں موبائل فون ڈیلرز نے گزشتہ 10 سال کے دوران 3386 چوری، چھینے اور گمشدہ موبائل فونز سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی، سی پی ایل سی کے حوالے کیے ہیں۔

خصوصی معلومات کے مطابق ان موبائل فونز کی مجموعی مالیت 28 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ یہ موبائل فونز اس وقت پکڑے گئے جب شہری انہیں دوبارہ فروخت کرنے کے لیے موبائل ڈیلرز کے پاس لائے۔ ڈیلرز نے فونز کو سی پی ایل سی کے ریکارڈ سے چیک کیا تو کئی موبائل چوری، چھینے یا گمشدہ قرار پائے۔

حال ہی میں 231 موبائل فونز بھی حوالے

کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن، کیڈا کے مطابق حال ہی میں بھی ڈیلرز نے 231 چوری، چھینے اور گمشدہ موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کیے۔ ان فونز کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ موبائل فونز ان اصل مالکان کو واپس کیے جانے کی توقع ہے جنہوں نے اپنے فونز گم یا چوری ہونے کی شکایات پہلے سے درج کرا رکھی ہیں۔

موبائل فون خریدنے سے پہلے ریکارڈ چیک

کیڈا، سی پی ایل سی اور مقامی پولیس کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے تحت موبائل ڈیلرز نئے اور استعمال شدہ فونز فروخت کرنے سے پہلے انہیں سی پی ایل سی کے ریکارڈ سے چیک کرتے ہیں۔

اگر کوئی فون چوری، چھینے یا گمشدہ فون کے طور پر درج ہو تو اسے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ کیڈا کے صدر رضوان عرفان کے مطابق موبائل ڈیلرز چوری شدہ اور چھینے گئے فونز کو مارکیٹ میں آنے سے روکنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی دولت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا،نئی دولت جان کر دنیا حیران

ان کا کہنا تھا کہ جب کسی فون کا ریکارڈ مشکوک یا چوری شدہ نکلتا ہے تو ڈیلرز اسے فروخت کرنے والے شخص کو آگاہ کرتے ہیں۔ تاہم بعض واقعات میں ایسے افراد نے بڑی تعداد میں مشکوک موبائل فونز فروخت کرنے کی کوشش بھی کی، جنہیں پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا۔

editor

Related Articles