خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بھاری بارودی مواد سے بھری گاڑی تباہ کردی، ایک دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار
Home - آزاد سیاست - خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بھاری بارودی مواد سے بھری گاڑی تباہ کردی، ایک دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار
خیبر پختونخوا میں پولیس نے خان خیل مندو زئی کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد سے بھری گاڑی قبضے میں لے کر تباہ کردی، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 نومبر کو پولیس نے خان خیل مندو زئی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی زخمی ہوا۔