منبر اور مسجد کو سیاسی مقاصد اور کرپشن کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے کی کوشش، فضل الرحمن نے نمازِ جمعہ کے اجتماع کو سیاسی جلسہ بنا لیا

منبر اور مسجد کو سیاسی مقاصد اور  کرپشن کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے کی کوشش، فضل الرحمن نے  نمازِ جمعہ کے اجتماع  کو سیاسی جلسہ بنا لیا

منبر اور مسجد کو سیاسی مقاصد اور  کرپشن کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے کی کوشش، فضل الرحمن نے  پشاور میں واقع مفتی محمود مرکز میں نمازِ جمعہ کے اجتماع  کو سیاسی جلسہ بنا لیا۔ 

فضل الرحمن نے نمازیوں اور مدرسے کے طلبا کو  اپنی اور اسعد محمود کی کرپشن چھپانے کے لئے ڈھال بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈرو گے تو نہیں ؟ تھکو گے تو نہیں ؟  کے نعرے بھی لگوائے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز پشاور میں نمازِ جمعہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سیاسی جدوجہد کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔

 انہوں نے کارکنوں سے جذباتی انداز میں سوال کیا کہ ’’ڈرو گے تو نہیں ناں؟ تھکو گے تو نہیں ناں؟‘‘ جبکہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہیں اقتدار میں شامل کرنے کی مسلسل کوششوں میں ناکامی کے بعد فائلیں کھولنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز میں نمازِ جمعہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد اور حکومتی دباؤ سے متعلق دعوے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمن کے گھر کے باہر سکیورٹی ناکہ شہریوں کے تحفظ لیے لگایا گیا ، اسلام آباد پولیس کا موقف

مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ اڑھائی سال سے انہیں حکومت میں شامل کرنے کے لیے منت سماجت کی جاتی رہی، تاہم ان کے انکار کے بعد فائلیں کھولنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ان بیانات کے بعد اہم سوال یہ سامنے آتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جن فائلوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ کیا وہ ان کی بے نامی جائیدادوں اور ان کے فرزند اسعد محمود کی بطور وفاقی وزیر اپنے دور میں کی گئی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ہے؟ اگر وہی فائلیں ہیں تو پھر اداروں پر سیاسی بیانات کے ذریعے اداروں کو نشانہ بنانے کی بجائے وہ ان بے نامی جائیدادوں اور کرپشن سے متعلق پوچھنے جانے والے سوالات اور ان کے شواہد کو عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھتے؟ ان کے فرزند اسعد محمود اداروں کے خلاف بیان بازی کی بجائے نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں میں جاری  انکوائروں کا حصہ کیوں نہیں بنتے؟

دوسری جانب نمازِ جمعہ کے موقع پر مذہبی مرکز میں سیاسی نوعیت کے خطاب اور کارکنوں سے جذباتی سوالات نے مذہبی اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے  پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فضل الرحمن کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے لکھا کہ جمعہ پڑھنے کے لئے آنے والے نمازی اپنی عبادت کی غرض سے مرکز میں تشریف لائے تھے نہ کہ فضل الرحمن کی تقریر سننے کےلئے ۔ فضل الرحمن کو منبراور مسجد کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے تقریر کے دوران سیاسی گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا۔

ایکس پر عمران یوسف نامی شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مسجد میں جمعہ کے اجتماع کے دوران سیاسی نعرہ بازی کرنا کہاں کا اسلام ہے۔ فضل الرحمن ، ان کی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان کو چاہئے کہ وہ اپنی سیاسی لڑائی مسجد کے باہر لڑیں ۔ اور مسجد کے اندر سیاسی نعرہ بازی اور تقاریر سے اجتناب کرنا چاہئے۔

Related Articles