واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، گروپ ایڈمنز کے لیے بڑی سہولت

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، گروپ ایڈمنز کے لیے بڑی سہولت

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں ممبرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد بڑھا دی ہے۔ اب گروپ ایڈمنز ایک گروپ میں 1024 کے بجائے 1500 افراد شامل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ سہولت عام گروپ چیٹس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی گروپس میں بھی دستیاب ہوگی۔ نئی اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے، تاہم اسے مرحلہ وار جاری کیا جارہا ہے، اس لیے فی الحال تمام صارفین کو یہ سہولت نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:25 سال بعد گوگل کا ہوم پیج بدل گیا، پرانا سرچ بٹن غائب! اب کون سے نئے فیچرزآئینگے ؟

گروپ ممبرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ان نئے فیچرز میں تمام ممبرز کو ایک ساتھ ٹیگ کرنے کے لیے @all، پولز کی آخری تاریخ مقرر کرنے اور پہلے سے موجود گروپ سے نیا گروپ بنانے کی سہولت شامل ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے گروپ اسٹیٹس، پن کیے گئے پیغامات کو بغیر کسی وقت کی پابندی کے نمایاں رکھنے اور گروپ میں مینشنز اور براہ راست جوابات کے لیے نیا فلٹر بھی متعارف کرایا ہے۔

نئی سہولت کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبرز کو پہلے سے بھیجے گئے پیغامات بھی شیئر کیے جاسکیں گے، جس سے وہ گروپ کی سابقہ گفتگو اور اہم معلومات سے آسانی سے آگاہ ہوسکیں گے۔

editor

Related Articles