2 ہزار سال پرانا علمی خزانہ پھر منظرِ عام پر، روم کی تاریخی لائبریری بحال

2 ہزار سال پرانا علمی خزانہ پھر منظرِ عام پر، روم کی تاریخی لائبریری بحال

قدیم روم کی تاریخی اُلپیا لائبریری کو بحال کرنے کے بعد تقریباً ایک صدی کے وقفے سے دوبارہ عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ کتب خانہ قدیم دنیا کے اہم ترین علمی مراکز میں شمار ہوتا تھا، جہاں کتابوں کے علاوہ تاریخی دستاویزات کا بھی ایک بڑا ذخیرہ موجود تھا۔

یہ تاریخی لائبریری اٹلی کے شہر روم میں واقع شہنشاہ ٹریجن کے مشہور فورم میں موجود ہے۔ اسی مقام پر تاریخی ٹریجن کالم بھی قائم ہے، جس پر شہنشاہ ٹریجن کی ڈیشین جنگوں میں فتوحات اور موجودہ رومانیہ پر رومی سلطنت کے قبضے کی داستان نقش کی گئی ہے۔

ماہرین آثارِ قدیمہ کے مطابق اُلپیا لائبریری قدیم دور میں علم و تحقیق کا ایک اہم مرکز تھی۔ تاہم تقریباً ایک صدی سے یہ مقام عام لوگوں کی رسائی سے باہر تھا۔

روم کے محکمہ ثقافتی ورثہ کے سربراہ اور ماہرِ آثارِ قدیمہ کلاڈیو پیرسی پریسچے نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُلپیا لائبریری قدیم دنیا کے نمایاں ترین کتب خانوں میں شامل تھی۔ اس کا شمار مصر کی اسکندریہ لائبریری اور ایشیائے کوچک کی پرگامون لائبریری کے ساتھ کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار سال پرانی کتابوں میں 3700 سال قدیم وائرس کے آثار دریافت

ان کے مطابق اس کتب خانے میں بڑی تعداد میں کتابیں اور اہم تاریخی دستاویزات محفوظ تھیں، جو قدیم رومی تہذیب کے علمی اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں۔

لائبریری کی بحالی اور دوبارہ افتتاح کو روم کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے عوام کو قدیم رومی تہذیب اور اس کے علمی خزانوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles