جسم کو آگ لگا کر 568 فٹ کا سفر، اسٹنٹ مین نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

جسم کو آگ لگا کر 568 فٹ کا سفر، اسٹنٹ مین نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

پولینڈ کے ایک پروفیشنل اسٹنٹ مین نے اپنے جسم کو آگ لگا کر زِپ لائن پر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

43 سالہ اسٹینسلاو ماڈے نے پورے جسم کو آگ کے شعلوں میں لپیٹ کر زِپ لائن کے ذریعے 568 فٹ اور 6.8 انچ کا فاصلہ طے کیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ حیران کن اسٹنٹ انہوں نے 3 اکتوبر کو پولینڈ کے شہر لوڈز میں انجام دیا۔ اسٹینسلاو ماڈے اس سے قبل مشہور ٹی وی سیریز ’دی وِچر‘ اور فلم ’پیراڈائز‘ میں بھی بطور اسٹنٹ پرفارمر کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مستقبل میں آسمان پر ستارے نظر نہیں آئیں گے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ مین کا کہنا تھا کہ آگ کے ساتھ کام کرنا کبھی بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا، کیونکہ آگ ایک قدرتی قوت ہے اور اس کا رویہ غیر متوقع ہوسکتا ہے۔

ان کے مطابق بظاہر قابو میں دکھائی دینے والی صورتحال بھی اچانک خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے۔ اسی لیے آگ کے ساتھ کام کرتے ہوئے مکمل آگاہی، توجہ اور احتیاط کے ساتھ اس کی طاقت کا احترام کرنا ضروری ہے۔ اسٹینسلاو ماڈے نے مزید کہا کہ تجربہ انسان کو آگ کے اچانک اور غیر متوقع رویے پر بروقت ردعمل دینے میں مدد دیتا ہے۔

editor

Related Articles