سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ شردھا کپور سے فون پر رابطہ کرکے معذرت کرلی۔ معافی کی وجہ دونوں اداکاروں کی فلموں کی ریلیز کی تاریخ ایک ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ماتر بھومی‘  اور شردھا کپور کی فلم ’ایٹھا‘  رواں سال 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ شردھا کپور کی فلم بھی 4 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ ان کی ٹیم نے بھی اسی تاریخ کا انتخاب کرلیا، جس پر انہیں افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پہلے سے اس بات کا علم ہوتا تو وہ شردھا کی فلم کے ساتھ اپنی فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ نہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:ماورہ حسین کے لیے امیر گیلانی کا قیمتی سرپرائز، اداکارہ کا فوٹو شوٹ بھی سامنے آگیا

اداکار کے مطابق ان کی فلم پہلے 20 نومبر کو ریلیز ہونا تھی، تاہم پریس اسکریننگ کے دوران ٹیم کو فلم کے بصری اثرات (ویژول ایفیکٹس) میں کچھ خامیاں نظر آئیں۔ اس لیے ریلیز سے قبل ان پر مزید کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور فلم کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

سلمان خان نے بتایا کہ انہوں نے شردھا کپور کو فون کرکے معافی مانگی، جس پر اداکارہ نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فلموں کی ریلیز کے لیے گنجائش موجود ہے۔ سلمان خان نے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 4 دسمبر کو دونوں فلمیں دیکھیں۔

editor

Related Articles