25 سال بعد گوگل کا ہوم پیج بدل گیا، پرانا سرچ بٹن غائب! اب کون سے نئے فیچرزآئینگے ؟

25 سال بعد گوگل کا ہوم پیج بدل گیا، پرانا سرچ بٹن غائب! اب کون سے نئے فیچرزآئینگے ؟

تقریباً پچیس برس بعد گوگل اپنے ہوم پیج کا وہ مانوس چہرہ بدلنے جا رہا ہے جسے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین روزانہ دیکھنے کے عادی ہیں ،  کمپنی نے سرچ باکس کے نیچے موجود روایتی ’گوگل سرچ‘ بٹن کو رخصت کر کے اس کی جگہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تین نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل عموماً اپنے ہوم پیج کی سادگی سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا، مگر اے آئی کے تیزی سے بدلتے رجحان نے اسے اپنی پرانی روایت توڑنے پر مجبور کر دیا ہے ،  گوگل سرچ کے نائب صدر روبی سٹین نے ’ایکس‘ پر اس نئے ڈیسک ٹاپ انٹرفیس کی پہلی جھلک دکھاتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر کے صارفین تک یہ تبدیلی مرحلہ وار پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

نئے ڈیزائن میں پرانے سرچ بٹن کی جگہ جو تین نئے آپشنز شامل کیے گئے ہیں، ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

نینو بنانا (Nano Banana): اس فیچر کے ذریعے صارفین محض چند الفاظ لکھ کر اے آئی کی مدد سے اپنی مرضی کی تصاویر تیار کر سکیں گے۔

اسک اباؤٹ فائلز (Ask about files): اب صارفین اپنی دستاویزات یا فائلز براہِ راست اپ لوڈ کر کے ان کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے اور ان کا خلاصہ یا تجزیہ حاصل کر سکیں گے۔

برین اسٹورم (Brainstorm): یہ آپشن جیمنائی اے آئی کی مدد سے نئے آئیڈیاز سوچنے، منصوبہ بندی کرنے اور تخلیقی کاموں کے لیے مشورے دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے باوجود گوگل نے اپنا مشہور زمانہ ’I’m Feeling Lucky‘ بٹن برقرار رکھا ہے، حالانکہ پہلے اسے بھی ہٹانے یا بدلنے پر غور کیا جا رہا تھا۔

پرانی سرچ اور گفتگو کا ریکارڈ بھی محفوظ رہے گا

ہوم پیج پر ایک اور نمایاں اضافہ بائیں جانب کھلنے اور بند ہونے والی سائیڈ بار کا ہے،  اس کی مدد سے صارفین اپنی حالیہ اے آئی سرچز اور پچھلی گفتگو تک دوبارہ آسانی سے پہنچ سکیں گے۔ یعنی اگر آپ کوئی پرانا سوال دوبارہ دیکھنا چاہیں، ادھوری گفتگو کو آگے بڑھانا چاہیں یا نئی چیٹ شروع کرنا چاہیں، تو سب کچھ ایک کلک کی دوری پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : لاکھوں ویب سائٹس ہیک ہوسکتی ہیں؟ اے آئی نے خطرناک خامی کی نشاندہی کردی

روبی سٹین کا اس تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اب لوگ گوگل پر ایسے سوالات لے کر آتے ہیں جن کا جواب ایک کلک پر ختم نہیں ہوتا، بلکہ انہیں مزید کرید، تحقیق اور فالو اپ سوالات کی ضرورت پڑتی ہے۔

 ان کے مطابق آزمائشی مرحلے میں اس سائیڈ بار نے صارفین کو اپنی تحقیق کا سلسلہ جوڑے رکھنے میں خاصی سہولت دی ہے۔

editor

Related Articles