ملک بھر میں باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملکی ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ریاستی ادارے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) نے 1,036 آسامیوں پر بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف پے اسکیلز کی ان آسامیوں پر پاکستان بھر سے اہل امیدواروں کو اپنی تعلیمی قابلیت اور مقررہ معیار کے مطابق آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے ، ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) کی جانب سے جاری کردہ بھرتی اشتہار کے مطابق ملک بھر کے امیدواروں کے لیے مجموعی طور پر 1,036 آسامیوں پر بھرتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، بھرتی مہم میں مختلف پے اسکیلز کی اسامیاں شامل ہیں جن کے لیے امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
اعلان کردہ آسامیاں
اس بھرتی مہم میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI)، کارپورل، کارپورل ڈرائیور، ایم ٹی ڈرائیور، ریلیجس ٹیچر (مذہبی استاد)، ڈرافٹس مین اور کیشیئر کی اسامیاں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے آفیشل ریکروٹمنٹ پورٹل [https://joinasf.gov.pk/](https://joinasf.gov.pk/) کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
بھرتی کے عمل کے تحت آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 دسمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔
ضروری ہدایات
