معروف کرکٹر پر 8 سال کی پابندی لگ گئی

معروف کرکٹر پر 8 سال کی پابندی لگ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی متعدد خلاف ورزیوں پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں 8 سال کے لیے معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد ان پر طویل پابندی عائد کی گئی۔

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا معاملہ

آئی سی سی کے مطابق یہ خلاف ورزیاں ابوظہبی ٹی ٹین لیگ 2025 کے دوران سامنے آئیں، جہاں کرکٹر نے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولرز کو سزاسنا دی

پابندی کا اطلاق

آئی سی سی نے بتایا کہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر عائد 8 سالہ پابندی کا اطلاق 21 نومبر 2025 سے ہوگا، پابندی کے دوران وہ آئی سی سی یا اس کے رکن بورڈز کے دائرہ اختیار میں آنے والی کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آئی سی سی کا مؤقف

کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مقصد کھیل کی شفافیت اور ساکھ کو برقرار رکھنا ہے۔

editor

Related Articles