ایران کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مسعود پزشکیان

ایران کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ امن اور استحکام کے قیام کا حامی ہے، تاہم ملکی سلامتی، قومی مفادات اور سرزمین کے دفاع پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا اور ہمیشہ امن کے قیام کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی ترجیح خطے میں استحکام، امن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا فروغ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کی سلامتی، قومی مفادات یا سرزمین کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ملک اپنے دفاع کے لیے پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر کا قوم کو خراج تحسین،ایران کا مستقبل عوام خود طے کریں گے،مسعود پزشکیان

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ایران کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کسی ملک کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے کی پالیسی نہیں رکھتا، لیکن قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے معاملے میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا،مضبوط دفاعی صلاحیت ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔

editor

Related Articles