پانچ سال تک آسان اقساط پر سوزوکی سوئفٹ حاصل کریں

پانچ سال تک آسان اقساط  پر سوزوکی سوئفٹ حاصل کریں

بینک الفلاح اسلامک نے اپنے صارفین کے لیے شریعہ کے مطابق آٹو فنانس اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت نئی اور استعمال شدہ سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر خریدنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

بینک کے مطابق اہل صارفین اسلامی آٹو فنانس کے ذریعے سوزوکی سوئفٹ خرید سکتے ہیں، جبکہ ادائیگی کی مدت زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک رکھی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت صارفین کو کرایہ (رینٹل) کی شرح اور تکافل پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس بینک الفلاح اسلامک خود ادا کرے گا۔

بینک نے مزید بتایا کہ صارفین کو گاڑی کی رجسٹریشن اور تکافل کی مد میں پیشگی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی، جبکہ نئی گاڑی کی ڈیلیوری تک ماہانہ کرایہ مؤخر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 125 روپے روزانہ بچائیں، 70 سی سی موٹر سائیکل گھر لے جائیں،نئی سکیم آ گئی

بینک الفلاح اسلامک کے مطابق یہ شریعہ سے ہم آہنگ آٹو فنانس اسکیم پاکستان بھر میں اہل صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے نئی یا استعمال شدہ سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر خریدی جا سکتی ہے۔

بینک نے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو اپنی پسند کی سوزوکی سوئفٹ خریدنے کے لیے اسلامی آٹو فنانس کی سہولت سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

editor

Related Articles