محسن نقوی کا بیان نظر انداز کریں، اتحاد ہی قومی ضرورت ہے، نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

محسن نقوی کا بیان نظر انداز کریں، اتحاد ہی قومی ضرورت ہے، نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان کو نظر انداز کیا جائے اور موجودہ قومی حالات میں اتحاد اور ہم آہنگی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح کیا کہ ملک اس وقت معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سمیت متعدد سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ ایسے حالات میں کسی بھی قسم کی بیان بازی یا ردعمل سے گریز کیا جانا چاہیے جو اختلافات کا تاثر پیدا کرے۔

 یہ بھی پڑھیں :الیکشن جیتے تو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننا چاہوں گا، نواز شریف

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے اس بیان پر، جس میں انہوں نے “سسٹم تباہ ہونے” کا ذکر کیا تھا، مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کے بعض ارکان نے اپنے تحفظات نواز شریف کے سامنے رکھے۔ اس موقع پر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تحمل، بردباری اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

قائد ن لیگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت تمام ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد، تعاون اور مؤثر رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :موجودہ نظام تباہ ہوچکا، نئے انتظامی یونٹس یا صوبے ہی مسائل کا حل ہیں،محسن نقوی 

نواز شریف نے پارٹی قیادت کو یہ پیغام بھی دیا کہ سیاسی بیانات دیتے وقت قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے اور ایسے معاملات میں غیر ضروری ردعمل سے اجتناب کیا جائے جو ملکی استحکام یا ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہوں۔

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت آئندہ بھی ایسے حساس معاملات پر محتاط حکمت عملی اختیار کرے گی تاکہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر یکجہتی اور استحکام کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

editor

Related Articles