حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 4 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بجے سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل پہلے کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے بعد حتمی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

editor

Related Articles