عظمی بخاری کی شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا پر نئی بحث

عظمی بخاری کی شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا پر نئی بحث

صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور کے تاریخی بازار اچھرہ کی تزئین وآرائش کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد نے اس ویڈیو کو لائک اور شیئر کیا جبکہ ویڈیو میں بازار کے مناظر کو دلکش انداز میں دیکھائے جانے کے بعد یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تاریخی بازاروں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبوں کے تحت اچھرہ بازار میں روشنیوں، سڑکوں، دکانوں کے بیرونی حصوں اور عوامی سہولیات کو جدید انداز میں بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد بازار کا نیا روپ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اچھرہ بازار کی خوبصورتی سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی وژن کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ایران سے بجلی خریدنے کا اعلان ، تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب کا ہر شہر اب لاہور جیسا خوبصورت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھرہ بازار کا نیا روپ دیکھ کر خود وہاں جانے کا دل کرتا ہے۔ اس سے قبل انارکلی بازار، گھنٹہ گھر بازار اور راجہ بازار کی تزئین و آرائش بھی عوامی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق تاریخی بازاروں کی اصل شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول، آسان خریداری اور خوبصورت عوامی مقامات میسر آ سکیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles