پاکستانی کھلاڑیوں کا کرارا جواب، ہرشیت رانا کا غرور خاک میں مل گیا

پاکستانی کھلاڑیوں کا کرارا جواب، ہرشیت رانا کا غرور خاک میں مل گیا

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو  مات دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کر لی، تاہم میدان میں اصل رنگ اس وقت جما جب پاکستانی بلے بازوں  نے جارحانہ کھیل سے بھارتی بولر ہرشیت رانا کی اکڑ نکال دی ۔

میچ کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز نے ہرشیت رانا کی جم کر دھلائی تو وہ کھیل کی روح کو مجروح کرتے ہوئے انتہائی غلیظ زبان کے استعمال پر اتر آئے اور پاکستانی بیٹرز کے لیے مسلسل نازیبا الفاظ کہتے رہے تاہم امپائرز زیادہ مداخلت کرتے نظر نہیں آئے۔

پاکستانی بلے بازوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبان سے کوئی شدید رد عمل دینے سے گریز کیا اور اسی انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔

پہلے پاکستانی بلے بازوں  نے ہرشیت رانا کے 10 اوورز میں 77 رنز کی پھینٹی لگا کر ان کی اکڑ نکالی اور پھر بعد ازاں بیٹنگ میں بھی وہ بری طرح ناکام ہوئے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ردعمل دینے کے بعد ہرشیت رانا کو جارحانہ انداز میں میدان سے رخصت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دونمبری کرنے کے تمام حربے ناکام، ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے اہم میچ نے پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

آؤٹ ہونے کے لمحے پاکستانی فیلڈرز نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ہرشیت رانا کو الوداع کہا، جبکہ وہ نظریں چرائے سر جھکائے میدان سے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے بھارت کو با آسانی 48 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی بنا لی ہے۔

editor

Related Articles