پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

 ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 27 جولائی تک پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ اسی طرح صارفین کو آئندہ مقررہ تاریخ تک پیٹرول موجودہ نرخ پر ہی دستیاب ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 27 جولائی تک برقرار رکھی گئی ہے۔ اس کے مطابق ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر کے موجودہ نرخ پر ہی فروخت کیا جائے گا اور اس میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں،پاکستان میں پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوگا؟

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر کے حساب سے 27 جولائی تک دستیاب رہے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق موجودہ قیمتوں کا اطلاق 27 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کے نرخوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles