راولپنڈی کے شہریوں نے فیاض الحسن چوہان کو نیا وزیراعلیٰ مان لیا، عوامی رائے سامنے آگئی

راولپنڈی کے شہریوں نے فیاض الحسن چوہان کو نیا وزیراعلیٰ مان لیا، عوامی رائے سامنے آگئی

راولپنڈی ڈویژن کو اگر صوبہ بنایا جائے تو نیا  وزیراعلیٰ کون ؟  راولپنڈی کے عوام نے اپنا فیصلہ  فیاض الحسن چوہان کے حق میں دیدیا ۔

راولپنڈی پنجاب کا اہم اور تاریخی شہر ہے، جو اسلام آباد کے قریب واقع ہونے کے باعث ملک کے اہم شہری مراکز میں شمار ہوتا ہے اوراس میں اٹک ،جہلم اور چکوال کے اضلاع شامل ہیں ، یہ شہر تجارتی، تعلیمی اور دفاعی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

نئے صوبوں کے قیام کی بحث اس وقت زوروشور سے جاری ہے اور عوام بھی اس معاملے میں خاصے پرجوش نظرآتے ہیں  ، آزاد ڈیجیٹل نے راولپنڈی کی عوام کی رائے جاننے کیلئے نئے وزیراعلیٰ سے متعلق سوال کیا تو شہریوں کی بڑی تعداد  فیاض الحسن چوہان کو اپنا وزیراعلیٰ دیکھنے کیلئے پرجوش نظر آئی ۔

نوجوانوں کیلئے نئی قیادت

راولپنڈی کے شہریوں نے فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نوجوانوں کے لیے ایک اچھا انسان قرار دیا ،ان کا کہناتھا کہ  وہ نئی نسل کی قیادت کیلئے اچھے ثابت ہونگے کیونکہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو سمجھنے والے رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

حکیم بابر نے کیا کہا ؟

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے حکیم بابر نے بھی  فیاض الحسن چوہان کو عوامی آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے قریب رہنے والے شخص ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ یہاں رہنے والے ہی  اس کے مسائل کو سمجھتے ہیں ،ان کی تقاریر پرانی سنیں ، ان کو ایک ایک گلی گلی محلے کا پتہ ہے  اور ان کی قیادت یہاں کیلئے اچھی ثابت ہوگی، راولپنڈی اگر صوبہ بنتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں :نیا صوبہ، نیا وزیراعلیٰ ! فیصل آباد ڈویژن صوبہ بنا تو عوام کی نظر میں بہترین انتخاب کون ہوگا ؟

ایک اور شہری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیاض الحسن کافی اچھے کام کرتے آئے ہیں ان کی قیادت میں راولپنڈی ضرور ترقی کرے گا۔

راولپنڈی کے عوام کی جانب سے سامنے آنے والی یہ رائے نہ صرف  فیاض الحسن چوہان کی عوامی مقبولیت بلکہ ان کی عوام دوست قائدانہ صلاحیتوں کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔

editor

Related Articles