سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 975/24 میں نامزد چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

 ایس ایچ او رمنا کو حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالتی حکم کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔

 دہشت گردی کی دفعات شامل

سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے میں نامزد چاروں افراد کو عدالت کی جانب سے پہلے بھی قانونی کارروائی کا سامنا رہا ہے، تاہم اب عدالت نے ان کے نئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

 عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے پولیس کو واضح ہدایت کی ہے کہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے،عدالتی حکم کے بعد مقدمے کی آئندہ سماعت میں ملزمان کی گرفتاری اور مقدمے میں ہونے والی پیش رفت اہم قرار دی جارہی ہے۔

editor

Related Articles