نئے صوبوں کے قیام پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کا فیصلہ

نئے صوبوں کے قیام پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بحث کرانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہورہے، جبکہ اکتوبر میں دونوں ایوانوں کے اجلاس ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے اسلام آباد سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جارہا بلکہ ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ 

Related Articles