آئیسکو نے 11 ستمبر کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

آئیسکو نے 11 ستمبر کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورک اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث 11 ستمبر2026 بروز جمعہ مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اٹک سرکل کے لالہ زار اور حسین آباد فیڈرز پر صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی،اس دوران متعلقہ علاقوں کے صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جہلم سرکل کے چپر شریف فیڈر پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،آئیسکو نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

جی ایس او سرکل میں 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا، 132 کے وی سنگجانی اور برہان کے علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسی طرح 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ اور باہتر موڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی،ان علاقوں میں بجلی کی بندش سسٹم مینٹیننس اور ترقیاتی کاموں کے باعث ہوگی۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش مقررہ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے، تاہم اگر مینٹیننس اور دیگر ضروری کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگئے تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول وقت سے پہلے بحال کی جاسکتی ہے۔

آئیسکو نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی عارضی بندش ضروری سسٹم مینٹیننس اور دیگر تکنیکی کاموں کی تکمیل کے لیے کی جارہی ہے، تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے اور صارفین کو مستقبل میں بہتر سروس فراہم کی جاسکے۔

editor

Related Articles