سینئر صحافی شیراز حسن نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے حوالے سے شواہد شیئر کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے حامیوں کی جانب سے مختلف تصاویر کو آزاد کشمیر سے منسوب کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حالانکہ ابتدائی جانچ میں ان تصاویر کے بارے میں مختلف حقائق سامنے آئے ہیں۔
شیراز حسن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں بڑی تعداد میں گولیوں کے خول دکھائے گئے تھے۔ ان کے مطابق اس تصویر کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ یہ خول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں کے ہیں اور ان کا تعلق آزاد کشمیر کے حالیہ حالات سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بیرونِ ملک سے آنے والا تربیت یافتہ اسنائپر گرفتار
صبح سے یہ تصویر بیسیوں اکاؤنٹس سے پوسٹ ہو چکی ہے اور اسے کشمیر کے ساتھ منسوب کیا جا رہا ہے۔ حقیقت میں یہ تصویر کشمیر کی نہیں ہے۔ 15 اپریل 2026 کو یہ تصویر اس اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔ pic.twitter.com/gkDkcy7WsZ
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) July 28, 2026

