فیصل آباد، وزیر مملکت طلال چوہدری سمیت 51 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد،  وزیر مملکت طلال چوہدری  سمیت 51 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مجسٹریٹ دفعہ 30 کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سابق و موجودہ ارکان اسمبلی اور وزراء سمیت 51 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالتی حکم کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا میں 2019 میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر سڑک بلاک کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وارنٹ گرفتاری کا سامنا کرنے والوں میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، حاجی اکرم انصاری، راؤ کاشف رحیم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک شامل ہیں۔

دیگر نامزد افراد میں ایم این اے شہباز بابر، سابق ارکان اسمبلی اعجاز ورک اور میاں عبدالمنان جبکہ شیخ اعجاز احمد بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ایم پی اے جعفر علی ہوچہ، حاجی اکرم انصاری، فقیر حسین ڈوگر، مہر حامد رشید، میاں جاوید لطیف اور میاں قاسم فاروق کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالت نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر مقررہ تاریخ پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles