الیکشن کا فیصلہ عوام کرتے ہیں،پیپلزپارٹی کو کھلے دل سے ہار تسلیم کرنی چاہیے تھی،مریم نواز

الیکشن کا فیصلہ عوام کرتے ہیں،پیپلزپارٹی کو کھلے دل سے ہار تسلیم کرنی چاہیے تھی،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات پر کیے گئے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس پر افسوس ہے، پیپلزپارٹی کو کھلے دل سے ہار تسلیم کرنی چاہیے تھی۔

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کر تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیا تو ہم نے قبول کیا تھا، گلگت بلتستان میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک تھے، لیکن آزاد کشمیر میں آپ ہار گئے تو الیکشن غلط قرار دے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن، کن حلقوں میں کس نے میدان مارا ؟ تازہ نتائج آ گئے

مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کی کارکردگی نہیں بتا سکے اور نہ ہی کوئی روڈ میپ دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے پیپلزپارٹی کے پاس کچھ نہیں ہے، 17 سال سے سندھ میں حکومت کے باوجود بتانے کے لیے ایک منصوبہ تک نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک مرتبہ بھی یہ نہیں کہہ سکی کہ وہ آزاد کشمیر کو سندھ یا کراچی جیسا بنائے گی، کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں اور اب دھاندلی کا رونا رویا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگ صحت کی سہولیات مانگ رہے ہیں، کارکردگی پر غور کریں اور خود احتسابی کریں، سندھ ضرور ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن جیتے تو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننا چاہوں گا، نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے اور سندھ میں صفائی، امن و امان اور سڑکوں کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تھوڑا غور کریں تو معلوم ہو جائے گا کہ لوگوں نے ووٹ کیوں نہیں دیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے خالی تھے اور عوام نے شرکت نہیں کی، جن کی اپنی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیسے بہتر کریں گے۔

editor

Related Articles