صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو ان کے 61ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی اور بے مثال حب الوطنی کو سلام پیش کیا ہے۔
صدر مملکت کا میجر عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی قربانی کے ذریعے تاریخ میں ہمیشہ کے لیے اپنا نام امر کر دیا۔ ان کی شہادت ملکی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانی کی روشن مثال ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شہداء آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :صدرمملکت اور وزیراعظم کی یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
صدر مملکت کے مطابق قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتی رہے گی اور ان کے جذبۂ حب الوطنی کو ہمیشہ سلام پیش کرتی رہے گی۔
وزیراعظم کا میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی کو سلام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی قومی تاریخ کی ایک روشن داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید برکی سیکٹر میں دشمن کے سامنے مضبوط دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے 12 ستمبر 1965ء کو جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی آج بھی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
شہید کی حب الوطنی اور جانفشانی کو خراجِ تحسین
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید کی حب الوطنی اور جانفشانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ وطن کے لیے ان کی عظیم قربانی قومی اثاثہ ہے اور شہداء کی قربانیاں مادر وطن سے بے لوث محبت کی علامت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’’معرکہ حق‘‘ کے شہداء کو خراجِ عقیدت


