سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی،

سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی،

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ لگ گئی، جس کے بعد عمارت میں دھواں پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ شام 6 بج کر 35 منٹ پر لگی، جبکہ فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 5 منٹ بعد موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا بھارت سے ہجرت کر کے آنے والی بیوہ کے حق میں بڑا فیصلہ، ماتحت عدالتوں کے احکامات کالعدم

ذرائع کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگنے والی آگ پر تقریباً 35 منٹ بعد قابو پالیا گیا، تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی ایڈمن بلاک میں دھواں موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

Related Articles