آزاد کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بیرونِ ملک سے آنے والا تربیت یافتہ اسنائپر گرفتار

آزاد کشمیر میں  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بیرونِ ملک سے آنے والا تربیت یافتہ اسنائپر گرفتار

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں ایک کارروائی کے دوران بیرونِ ملک سے حال ہی میں پاکستان پہنچنے والے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص ایک تربیت یافتہ اسنائپر ہے، جو حالیہ دنوں میں پاکستان سے باہر سے آزاد کشمیر پہنچا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے پاکستان آمد کے مقاصد، ممکنہ روابط اور دیگر پہلوؤں کا تعین کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دہشتگرد گرفتار،’فتنہ الہندوستان‘ نیٹ ورک سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد کا راستہ اختیار کر لیا، سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، رینجرز اہلکار شہید ، دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

 راولاکوٹ پولیس بیان کے مطابق کالعدم تنظیم نے راولاکوٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش کی  روکے جانے پر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ۔

تازہ صورت حال کے مطابق راولاکوٹ کی مضافات میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غنڈوں نے سیکورٹی پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں رینجرز کے سپاہی علی رضا نے جامِ شہادت نوش کیا۔

Related Articles