کشمور پولیس نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو کچے کے علاقے میں ممکنہ اغوا سے بچالیا، جن میں پانچ عورتیں، چار مرد اور تین بچے شامل ہیں۔
ایس ایس پی کشمور بشیر بروہی نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ شہر کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 12 لوگ لکڑیاں کاٹنے کے جھانسے میں کشمور کے علاقے کچے کی طرف جا رہے تھے، جن کو کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا ، ممکنہ اغوا سے بچائے گئے خاندان کی تفصیلات درج زیل ہیں ،گلاں بیبی زوجہ محمد شریف، خورشیداں بیبی زوجہ بنوں، گڈی زوجہ محمد عاشق، پروین ب ی بی زوجہ شیدا، انواری بی بی زوجہ محمد ارشد، محمد عاشق ولد محمد رمضان، محمد ارشد ولد بنوں، محمد شریف ولد باناں، شیدہ ولد گجر، آمنہ بی بی عمر تین سال، عامر علی عمر دو سال اور عثمان علی عمر سات سال ہیں ،
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں لینڈ ریونیو، جوڈیشل اور ڈومیسائل ریکارڈ غائب ہوگیا: اہم تفصیلات سامنے آگئیں
ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے تھانہ کشمور کی حدود میں ناکابندی کرواتے ہوئے ممکنہ اغوا ہونے سے بارہ افراد کو بچالیا۔ اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔ کشمور پولیس نے عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں ۔

