دعویٰ لاکھوں کا، حقیقت محض 3 ہزار! 12 اضلاع سے ناکامی کے بعدپی ٹی آئی کا لانگ مارچ مزید رسوائی کی طرف گامزن

دعویٰ لاکھوں کا، حقیقت محض 3 ہزار! 12 اضلاع سے ناکامی کے بعدپی ٹی آئی کا لانگ مارچ مزید  رسوائی کی طرف گامزن

کے پی کے 12 اضلاع سے رسوائی کے بعد پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 3000لوگوں کے قافلے کے ساتھ باڑا بازار میں خوارہونے لگا،باڑہ بازار پہنچنے سے قبل  یہ لانگ مارچ 12 اضلاع میں خوار ہوچکا ہے تاہم عوام کی عدم دلچسپی کے باعث مارچ میں لوگوں کی تعداد بڑھنے کے  بجائے کم ہونے لگی ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق قافلے میں تقریباً 3500 سے 4000 افراد جبکہ 300 سے 350 گاڑیاں شامل ہیں لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت میں سہیل آفریدی کے علاقوہ  ایم این اے اقبال آفریدی، شاندانہ گلزار اور شاہد خٹک شامل ہیں،قافلے میں ایم پی اے شفیع جان، شیر علی آفریدی، عبدالغنی آفریدی اور عدنان قادری بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی ہٹ دھر می برقرار،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کھٹائی میں پڑ گئی

انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر نبی جان بھی لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ موجود ہیں تازہ صورتحال کے مطابق قافلہ بارہ بازار سے ڈیٹور روڈ کی جانب بڑھ رہا ہےتاہم سینکڑوں کی تعداد ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے لاکھوں کے دعوے کئے جارہے تاہم زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں  اور چند سو لوگوں  کے ساتھ قافلہ آگے بڑھ رہا ہے جو پی ٹی آئی کے لیے رسوائی کا باعث ہے ۔

editor

Related Articles