بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز، 12 سے زائد خوارج ہلاک

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز، 12 سے زائد خوارج ہلاک

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 خوارج ہلاک ہوگئے،سیکیورٹی فورسز نے کارروائی سے قبل مشتبہ نقل و حرکت کی نگرانی کی، جس کے بعد کواڈ کاپٹر سٹرائیک کے ذریعے آپریشن کا آغاز کیا گیا،کارروائی کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے خوارج کو بھی نشانہ بنایا گیا،آپریشن کے بعد علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد خوارج ہلاک ہوئے،سیکیورٹی فورسز نے کارروائی سے پہلے خوارج کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی نگرانی کی، جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے تب تختی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا،کارروائی کے دوران فضائی اور زمینی نگرانی کے بعد کواڈ کاپٹر استعمال کیے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے نتیجے میں فرار ہونے والے خوارج کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کی جانے والی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 12 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

editor

Related Articles