وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر مملکت سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات،جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر مملکت سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات،جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چودھری سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ اسٹیفن ڈوٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن، انسداد منشیات اور انسداد دہشتگردی کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں پر برطانیہ جانے کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا، جبکہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کے مثبت کردار پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس ایکٹ، افغان پالیسی اورکالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق وفاق کے 9 نکات پر پی ٹی آئی نے یوٹرن لے کر مذاکرات سبوتاژ کیے، محسن نقوی نے تفصیلات جاری کردیں

اس موقع پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی 90 روزہ پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، جبکہ افغانستان کے ساتھ سرحدی صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں پر بیرون ملک جانے والے طلبا کے معاملے میں سخت جانچ پڑتال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ اسمگل کی جانے والی 55 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر اسٹیفن ڈوٹی نے پاکستان میں آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہا۔

Related Articles