عدالتی احاطے میں ٹک ٹاک اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی

عدالتی احاطے میں ٹک ٹاک اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے میں موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر بنانے سمیت ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار عبدالرحیم کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں، وکلا، پولیس اہلکاروں، صحافیوں، سائلین اور دیگر افراد کو پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق عدالتی کمرہ جات، راہ داریوں، انتظار گاہوں، دفاتر اور عدالت کے دیگر مقامات پر ویڈیوز بنانے، تصاویر کھینچنے اور ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم صحافیوں کے لیے مختص مخصوص جگہ کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانونی اختیار کی صورت میں خلاف ورزی کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون یا دیگر ریکارڈنگ ڈیوائس بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔

مزید برآں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ انتظامی افسران، رجسٹرارز، پبلک ریلیشنز آفیسر، ریسرچ اینڈ ریفرنس آفیسر، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز اور سکیورٹی حکام کو سرکلر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Related Articles