ن لیگ ملکی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے : رانا ثناء اللہ

ن لیگ ملکی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے : رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کے مسائل بات چیت اور اجتماعی فیصلہ سازی کے ذریعے حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان کے فلور پر تمام معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ممکنہ ملٹری ٹرائل پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان

تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعظم یا سپیکر آفس کے ذریعے مذاکرات کی کوئی باقاعدہ تجویز پیش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی طرف سے ایسی پیشکش آتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ ہماری قیادت مثبت جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل ملک کے خلاف سازشیں کر رہی ہے اور ریاستی اور آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ ملک کیخلاف پروپیگنڈا بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

9 مئی کے واقعات کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا س دن عوامی املاک، حساس ریاستی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی تھی اور اس طرح کی کارروائیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

editor

Related Articles