گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور نے پوری بس تھانے پہنچا دی

گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور نے پوری بس تھانے پہنچا دی

رینالہ خورد میں گرین بس میں مسافر کا موبائل فون چوری ہونے کے بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری بس کو سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق گرین بس سروس میں سفر کے دوران ایک مسافر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ واقعے کا علم ہونے پر ڈرائیور نے فوری طور پر بس کے دروازے بند رکھے اور کسی مسافر کو بس سے اترنے کی اجازت نہیں دی۔ ڈرائیور پوری بس کو صدر رینالہ خورد پولیس اسٹیشن لے گیا، جہاں پولیس نے بس میں موجود تمام مسافروں کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں:قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، پہاڑ انسانی سر جیسا دکھائی دینے لگا

تلاشی کے دوران مبینہ چور کو چوری شدہ موبائل فون سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔پولیس نے موبائل فون اپنی تحویل میں لینے کے بعد اسے اصل مالک کے حوالے کردیا، جبکہ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

ڈرائیور کی فوری کارروائی اور حاضر دماغی کے باعث نہ صرف چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوگیا بلکہ مبینہ چور بھی موقع پر ہی پکڑا گیا۔

editor

Related Articles