حکومتی وفد نےعمران خان سے ملاقات کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، خبر جھوٹی ہے

حکومتی وفد نےعمران خان سے ملاقات کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، خبر جھوٹی ہے

حکومت وفد نے تحریک انصاف کو عمران خان سے ملاقات کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی  گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی یہ خبر کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے پر آمادہ ہوگئی ہے، بے بنیاد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومتی وفد کی جانب سے تحریک انصاف کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ ذرائع نے ملاقات پر حکومت کی رضامندی سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرانے پر کوئی آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کے لیے اصرار کیا جارہا ہے، تاہم حکومت نے اس حوالے سے نہ کوئی رضامندی ظاہر کی ہے اور نہ ہی ایسی رضامندی ظاہر کرنے کے امکانات ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے تو اب لانگ مارچ نکال کر دکھایا جائے۔

Related Articles