صوبے اور عوام کو دہشت گردوں کے حوالے چھوڑ کر پولیس کی نگرانی میں سہیل آفریدی اور کابینہ لانگ مارچ کی سیر پر روانہ

صوبے اور عوام کو دہشت گردوں کے حوالے چھوڑ کر پولیس کی نگرانی میں سہیل آفریدی اور کابینہ لانگ مارچ کی سیر پر روانہ

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور دھماکوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہورہے ہیں، جبکہ دوسری جانب صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کا حکم دیا تھا، تاہم اس کے باوجود وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پولیس کے ہمراہ لکی مروت کی جانب روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خون بہانے والوں سے مذاکرات کا پی ٹی آئی کا مطالبہ انتہائی گندی سوچ کا عکاس ہے، تحریک انصاف کے اپنے حامیوں کا شدید ردِ عمل

دوسری جانب سہیل آفریدی کے پولیٹیکل سیکرٹری شعیب خان کے منشیات فروشوں، دہشتگردوں اور سمگلروں سے مبینہ رابطوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح افراد سہیل آفریدی کے پولیٹیکل سیکرٹری شعیب خان کو فون کرکے بتاتے ہیں کہ سامان تیار ہے اور وہ سرکاری گاڑی کا انتظار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’’سامان تیار ہے، بس شعیب خان  آپ کی سرکاری گاڑی کا انتظار ہے، جیسے ہی گاڑی آتی ہے سامان رکھنا ہے اور نکل جانا ہے۔‘‘

ویڈیو میں اسلحہ اور منشیات کے ساتھ بیگز تیار کرتے ہوئے افراد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بیگز کے ساتھ تحریک انصاف کے پارٹی پرچم بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے،’’دوائی ساتھ رکھیں، یہ وہاں پیئیں گے ناں۔‘‘

سامنے آنے والی ویڈیو میں اسلحہ اور منشیات کے ساتھ موجود افراد اور سہیل آفریدی کے پولیٹیکل سیکرٹری شعیب خان کے درمیان رابطے کے حوالے سے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

Related Articles