ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی ایک سکرین پر ،شفیع جان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے کزن کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کرڈالی

ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی ایک سکرین پر ،شفیع جان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے کزن کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کرڈالی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان کی پریس کانفرنس اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب ان کے ساتھ ایک ایسے شخص کو بھی بٹھایا گیا جسے ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر کا کزن بتایا جا رہا ہے۔

 اس سے قبل اختیار ولی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس شخص زاکر اللہ کے مطابق کہا تھا کہ یہ ٹی ٹی پی کے کمانڈروں کا رشتہ دار ہے،پریس کانفرنس کے دوران شفیع جان کے ساتھ مذکورہ شخص کی موجودگی نے سیاسی اور سکیورٹی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھا دیے ہیں، اور یہ بات اب واضح ہوگئی ہے کہ  دونوں کا گٹھ جوڑ ہے ، ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی سے متعلق حساس معاملات کے تناظر میں اس شخص کی شناخت اور پریس کانفرنس میں موجودگی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شناخت کا معاملہ

پریس کانفرنس میں ساتھ موجود شخص کے بارے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر کا کزن ہے۔

سیاسی ماحول میں بحث

شفیع جان کے ساتھ مذکورہ شخص کی موجودگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبر پختونخوا میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بحث جاری ہے، اس منظر نے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بھی مختلف سوالات کو جنم دیا ہے۔

وضاحت طلب سوالات

پریس کانفرنس کے بعد اہم سوال یہ ہے کہ مذکورہ شخص کو شفیع جان کے ساتھ کیوں بٹھایا گیا اور اس کی شناخت و موجودگی کا مقصد کیا تھا؟

سکیورٹی تناظر

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کے تناظر میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ موجود افراد کی شناخت بھی حساس معاملہ بن جاتی ہے۔

editor

Related Articles