آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے میدانی اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

سندھ اور بلوچستان

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles