کنٹینرز حفاظتی اقدامات کا حصہ ،پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اور انتشار کی ضد کے باوجود اسلام آباد کی  تمام سڑکیں کھلی ہیں

کنٹینرز حفاظتی اقدامات کا حصہ ،پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اور انتشار کی ضد کے باوجود اسلام آباد کی  تمام سڑکیں کھلی ہیں

 پی ٹی آئی کی ضد اور انتشار مارچ کی ہٹ دھرمی کے باوجود حکومت کی طرف سے تاحال اسلام آباد کی کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے تمام سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں یہ اقدامات قانونی اور عدالتی تناظر میں کیے گئے ہیں۔

 موجودہ حفاظتی اقدامات ماضی میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور بعض رویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں ان اقدامات کا بنیادی مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بڑے انتشار کی تیاری یا 9مئی دہرانے کی سازش!ٖوزیرستان سے نامعلوم قافلوں کی آمد

 ادھروزارت کے مطابق غیر ملکی ٹی وی نے حفاظتی انتظامات کو محض سڑکوں کی بندش کے طور پر پیش کیا اور اس دوران اصل حقائق کو نظرانداز کیا گیا وزارت نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی تمام سڑکیں کھلی ہیں اور شہریوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند نہیں کی گئی۔

وزارت اطلاعات نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ کو یکطرفہ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں حفاظتی اقدامات کے اصل پس منظر کو نظرانداز کرکے منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

 ایسے پروپیگنڈے سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان برقرار رکھے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کرے۔

editor

Related Articles