محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کل ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال / مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری ہوئی، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے، بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کل اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز کوئٹہ، زیارت، قلات، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقوںمیں برف باری کا امکان ہے۔
نارووال ، سیالکوٹ، جہلم، لاہور، فیصل آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔