وزیر اعلی خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی سہولت کاری کا کام انجام دینے لگے، ارباب خضر حیات

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں جو کہ پاکستان سے کھلی دشمنی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام، پولیس اور سرکاری ملازمین کو لے کر نکلنے کی دھمکی دے دی

خضر حیات  نے کہا کہ وزیراعلی صوبے میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں اور وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا دہشتگردوں کی سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ وزیر اعلی کا کام اپنے صوبے کے عوام کو سہولیات میسر کرنا جبکہ گنڈاپور پختون قوم کی خدمت کی بجائے دہشتگردوں کی سہولت کاری پر اتر آئے ہیں۔ صوبے میں تب تک امن قائم نہیں ہوگا جب تک غیر مقیم افغانیوں کی بے دخلی ممکن نہ ہو سکے۔

editor

Related Articles