اسلام آباد میں واقع صوفیہ پیلس مغلیہ اور راجپوت طرز تعمیر سے متاثر ایک منفرد عمارت ہے، جسے شہری زاہد بٹ نے اپنی اہلیہ اور ان کے ساتھ گزاری زندگی کی یاد میں تعمیر کروایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس محل کی تعمیر کا آغاز 1970 کی دہائی کے آخر میں ہوا تھا۔ بعد ازاں یہ عمارت میاں بیوی کی محبت اور ساتھ کی ایک یادگار بن گئی۔ صوفیہ پیلس کو جوڑے کی شادی کی 25ویں سالگرہ کی مناسبت سے تعمیر کیا گیا۔ عمارت میں مغلیہ اور راجپوت فن تعمیر کے عناصر کو روایتی کاریگری کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
محل کی منفرد تعمیر اور اس سے جڑی محبت کی کہانی نے اسے اسلام آباد کی نمایاں اور دلچسپ عمارتوں میں شامل کردیا ہے۔ صوفیہ پیلس آج بھی اپنے منفرد طرز تعمیر کے ساتھ ساتھ اس جذباتی داستان کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے، جس کے تحت اسے ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ زندگی کی یادوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تعمیر کیا تھا۔