زمین یا گھر پر کسی نے قبضہ کرلیا ہے تو واگزار کیسے کروائیں؟

زمین یا گھر پر کسی نے قبضہ کرلیا ہے تو واگزار کیسے کروائیں؟

زمین یا پراپرٹی پر کسی نے قبضہ کرلیا ہے تو درخواست جمع کرواکر اسے دنوں میں واگزار کرواسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں متاثرہ شہری بتارہا ہے کہ کس طرح اس کی زمین پر قبضہ چھڑوایا گیا ہے۔ شہری نے بتایا کہ زمین سے قبضہ بڑے پراپر طریقے سے چھڑوایا گیا ہے، موقع پر پرامن طریقے سے معاملات حل ہوئے، مریم نواز کے مشکور ہیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ وراثت کا معاملہ تھا میرے بھائی نے قبضہ کررکھا تھا، میں مریم نواز کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے مکان پر قبضہ ختم کرواکر ہمیں دلوایا ہے۔

شہری نے بتایا کہ ہمارے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ انہوں نے جو ’ڈی آر سی‘ بنایا ہے اس کے ذریعے سارا فیصلہ ہوا اور پلاٹ ہمارے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ 15 سال سے ہمارے پلاٹ پر قبضہ تھا جسے ایک ہفتے میں مریم نواز نے حل کروادیا۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب کا عوام کےلیے مثالی گاؤں پروگرام کا آغاز : کیا کیا سہولتیں مہیا کی جائیں گی؟

ایک شہری نے کہا کہ میری زمین پر کسی نے قبضہ کررکھا تھا میں نے درخواست ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو دی اور انہوں نے ایک دن میں میری زمین میرے حوالے کی گئی۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے جو ڈی آر سی کمیٹی بنائی ہے یہ انتہائی احسن اقدام ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں فوری انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تنازعات کے حل کی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایک ڈی آر سی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی، شہریوں کے املاک کے حقوق کے تحفظ اور لینڈ گریبرز کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

editor

Related Articles