صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوائی تھی۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی سٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی۔فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری کے بعد پاکستان میں جشن کا سماں ہے۔
عوام کی طرف سے فیصلے کو سراہا جارہا ہے کہ ایک بہادر،نڈ ر اور بھارت کو اپنی بہترین حکمت عملی کے سبب شکست دینے والے شخص کو اہم عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فیلڈ مارشل جب چیف آف آرمی سٹاف تھے تب انہوں نے بھارت کو وہ سبق سکھایا تھا کہ وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے بطور آرمی چیف بہترین فرائض سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کو دشمن کے مقابلے میں بڑی فتح سے ہمکنار کرایا ۔
فیلڈ مارشل کے بطور سی ڈی ایف تقرری کے نوٹیفکیشن کے بعد انڈین میڈیا کی طرف سےماتم شروع کردیا گیا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز کی سمری منظور ہونے کے بعد بھارتی میڈیا کے نیوز رومز میں چیخ و پکار کا سماں ہے، بھارت کا پرو پیگنڈہ ا آگے بڑھانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کی چیخیں بھی آسمانوں پر ہیں ۔
پاکستان اور ریاست سے محبت کرنے والے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،جبکہ پاکستان سے بھاگے ہوئے بھگوڑے یوٹیوبر اور بھارت کے ٹی وی چینلز پر ماتم کا سامنظر ہے ۔
قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔