ٹینس کی دنیا میں ایک غیر معمولی لمحہ آنے والا ہے، جہاں ویمن ورلڈ نمبر ون اور بیلاروس کی اسٹار کھلاڑی ارینا سبالینکا اتوار کو دبئی میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس کے مدمقابل ہوں گی ، مرد اور خاتون کھلاڑی کے درمیان ہونے والا یہ انوکھا مقابلہ عالمی ٹینس شائقین کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
27 سالہ ارینا سبالینکا 30 سال کے سابق ویمبلڈن فائنلسٹ کرگیوس کے خلاف ٹینس کے نمائشی میچ میں مد مقابل ہوں گی، مرد اور خاتون کے درمیان ہونے والی یہ جنگ اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
ورلڈ نمبر 13 آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے ستمبر میں یو ایس اوپن کے دوران ویمن ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو مقابلے چیلنج دیا تھا ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی، کرگیوس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، وہ چار بار کی گرینڈ سلام چیمپیئن کو بغیر زیادہ محنت کے شکست دے دیں گے۔
گرگیوس نے کہا کہ وہ اس قسم کی کھلاڑی ہیں جو واقعی سمجھتی ہیں کہ وہ جیت جائیں گی، میرا خیال ہے اسکور شاید 6-2 ہوگا۔
سبالینکا نے حریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرگیوس کے چلینج کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، اس مقابلے کے لئے پوری دنیا کی ویمن ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے باعث فخر ہوگا ، وہ کیریئر کی بہترین ٹینس کرگیوس کے خلاف ہی کھیلیں گی۔
2018 کے برسبین چیمپیئن نک کرگیوس اس وقت عالمی درجہ بندی میں 673ویں نمبر پر ہیں، ان کے پاس کوئی محفوظ (پروٹیکٹڈ) رینکنگ نہیں ہے اور انہیں میلبورن پارک میں مقابلے کے لیے وائلڈ کارڈ کی بھی ضرورت ہوگی۔
یہ بیسٹ آف تھری سیٹس کا مقابلہ ہوگا اور فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر پر جانے کی صورت میں ٹائی بریکر 10 پوائنٹس کا ہوگا۔