راولپنڈی سے اسلام آباد کا سفر کرنے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری

راولپنڈی سے اسلام آباد کا سفر کرنے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، جس میں ڈرائیوروں سے احتیاط برتنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق، کل (5 جنوری) صبح 7 بجے سے 10 بجے تک کھنہ سے فیض آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران راولپنڈی مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے اور آئی جے پی روڈ سے ایکسپریس جانے والے لوپس پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مارگلہ انڈر پاس اور کلب روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کریں تاکہ وقت پر پہنچنے میں آسانی ہو۔

اسی طرح شام 5 بجے سے 9 بجے تک زیرو پوائنٹ سے کھنہ کی طرف ایکسپریس ہائی وے پر بھی ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہوگا۔ اس دوران گاڑیوں کی روانی سست ہو سکتی ہے، لہٰذا ڈرائیور اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقاما ت سے بند،ٹریفک کی آمدورفت معطل

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈز ہائی وے پر تعینات ہوں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔ پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس دوران صبر و تحمل سے کام لیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

مزید معلومات یا کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھی شدید دھند کے پیش نظر سفری احتیاط کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کا سفر محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles